The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 خیبرپختونخوا میں ایک طالب علم پر ماہانہ 41 ہزار 55 روپے خرچ ہوتے ہیں, سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاری

Chitral Times

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔دستاویز کے مطابق صوبے بھر میں 24 سکولوں کا فیزبیلٹی سروے مکمل کر لیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 24 میں سے 8 پرائمری سکول پی پی پی موڈ پر شروع کرنے کے لئے موزوں قرار دیئے گئے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان، دیر اور لکی مروت میں ایک ایک سکول کو پی پی پی موڈ پر شروع کیا جائے گا، ایبٹ آباد، ہری پور میں دو دو سکول پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع ہوں گے۔محکمہ تعلیم کی دستاویزات کے مطابق صوبے میں 47 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، خیبرپختونخوا میں ایک طالب علم پر ماہانہ 41 ہزار 55 روپے خرچ ہوتے ہیں، مالی بوجھ کم کرنے اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے پی پی پی موڈ پر جا رہے ہیں۔محکمہ تعلیم کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور گورننس بہترہو گی۔

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کا ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان بھر سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین نے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا دے دیا۔دھرنا یوٹیلیٹی اسٹورز کی ملک بھر میں بندش کے فیصلے کے خلاف دیا جا رہا ہے۔ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو بحال کیا جائے، یہ 14 ہزار ملازمین ہیں، جو بے روزگار ہونے جا رہے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یونین کے صدر نے کہا ہے کہ 16 سال ہمارے ملازمین کی سروس ہے، حکومت ہمارے ساتھ معاملات طے کرے۔