The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تین سال میں سائبر کرائمز کی 3 لاکھ 86 ہزار 600 شکایات موصول ہوئیں، وزارت داخلہ

Chitral Times

تین سال میں سائبر کرائمز کی 3 لاکھ 86 ہزار 600 شکایات موصول ہوئیں، وزارت داخلہ

تین سال میں سائبر کرائمز کی 3 لاکھ 86 ہزار 600 شکایات موصول ہوئیں، وزارت داخلہ

تین سال میں سائبر کرائمز کی 3 لاکھ 86 ہزار 600 شکایات موصول ہوئیں، وزارت داخلہ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران ملک میں سائبر کرائم کی 3 لاکھ 86 ہزار 600 شکایات کااندراج ہواجن میں سے 2لاکھ 46ہزار 751 شکایات کی تصدیق جبکہ 48ہزار 153 انکوائریاں کی گئیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے قومی اسمبلی کو فراہم کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان تین سالوں کے دوران ان شکایات پر انکوائریوں کے بعد 4 ہزار 67 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا جبکہ 178 ملزموں کو سزائیں دی گئیں۔سال 2021 میں سائبر کرائم ونگ کو ایک لاکھ 15ہزار 868 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 80ہزار 803 کی تصدیق اور 15ہزار 766 کی انکوائریاں کی گئیں، ایک ہزار 223 ایف آئی آرز کااندراج کیاگیا جبکہ 38 ملزموں کو سزائیں ہوئیں۔اسی طرح 2022 میں ایک لاکھ 36ہزار 24 شکایات کااندراج ہوا جن میں سے 83ہزار 552 کی تصدیق اور 14ہزار 380 کیسزکی انکوائریاں ہوئیں 1ہزار 469 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا جبکہ 48 ملزموں کو سزائیں ہوئیں۔ 2023 میں ایک لاکھ 34ہزار 710 شکایات موصول ہوئیں جبکہ 82ہزار 396 کی تصدیق ہوئی اور 18ہزار 12 انکوائریاں کی گئیں، 1ہزار 375 ایف آئی آرزدرج کی گئیں جبکہ 92 ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔

صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کردیے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024ء پر دستخط کر دیے۔ذرائع کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے بل سینیٹ سیکریٹریٹ بجھوا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024ء کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024ء کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء منظور کر لیا تھا۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا تھا۔قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا۔نئے قانون بل کے تحت انتخابی نشان کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہوگا، مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہو گی۔ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہوگا۔اس طرح پی ٹی آئی کو اب خصوص نشستیں نہیں ملیں گی اور نہ ہی وہ سنی اتحاد کونسل سے کی گئی وابستگی سے دستبردار ہوسکیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔چیئرمین پی ٹی ا ٓئی بیرسٹر گوہر علی خان نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی، جس میں سپریم کورٹ سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔