The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ہم نے مٹی اور امن کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑے، خانہ بدوش بنے، ہمارے نام پر ڈالر لیکر خود کھانے پر بھی ہمیں تحفظات ہیں۔ وزیر اعلیٰ

Chitral Times

 صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ہم نے مٹی اور امن کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑے، خانہ بدوش بنے، ہمارے نام پر ڈالر لیکر خود کھانے پر بھی ہمیں تحفظات ہیں۔ وزیر اعلیٰ

 صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ہم نے مٹی اور امن کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑے، خانہ بدوش بنے، ہمارے نام پر ڈالر لیکر خود کھانے پر بھی ہمیں تحفظات ہیں۔ وزیر اعلیٰ

 صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ہم نے مٹی اور امن کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑے، خانہ بدوش بنے، ہمارے نام پر ڈالر لیکر خود کھانے پر بھی ہمیں تحفظات ہیں۔ وزیر اعلیٰ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے جمعہ کے روز بنوں میں امن جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں امن کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ تمام مطالبات ایپکس کمیٹی سے منظور کرا لیے گئے ہیں،ایپکس کمیٹی اجلاس میں امن کمیٹی ایک ایک نکتے پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور تمام مطالبات عوام کی خواہش کے عین مطابق منظور کیے گئے ہیں،اگر اس میں کوئی کمی بیشی رہ گئی ہے تو وہ بھی پوری کی جائیگی۔ وزیر اعلیٰ نے بنوں میں رونما ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر بنوں کے عوام اور مشران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کے عوام اور مشران نے حالات کو خراب ہونے سے بچانے میں انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کیا جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن ہمارا حق ہے، ہم مانگیں گے نہیں بلکہ لیں گے، پشتونوں کی ایک تاریخ ہے جو صدیوں پر محیط ہے۔پاکستان کو بنانے میں پشتونوں نے قربانیاں دی ہیں اور کشمیر کی آزادی میں بھی پشتون کسی قربانی میں پیچھے نہیں رہے،ہم نے اپنی سر زمین سے وفاداری کے لیے اپنا خون بہایا ہے۔بعض لوگوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں بہت زیادہ قربانیاں دینی پڑی ہیں،امریکی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ہمارے اوپر آپریشن کیا گیاہیں۔

بحیثیت وزیر اعلیٰ اعلان کرتا ہوں کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ہم نے مٹی کی خاطر اور امن کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑے، خانہ بدوش بنے، دوسرے صوبوں میں ہمیں جس نظر سے دیکھا گیا ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔ہمارے نام پر ڈالر لیکر خود کھانے پر بھی ہمیں تحفظات ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے، کسی کو فیصلے مسلط کرنے نہیں دیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے اپنی تقریر میں کہا کہ مدارس کے بچے ہمارے دل کے قریب ہیں، وہ جو تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ دین کی تعلیم ہے،مدارس کے بچوں کے لیے بجٹ میں فنڈز مختص کیے ہیں، مدارس کی سولرائزیشن کریں گے۔روزگار دینے کے منصوبے میں مدارس کے بچوں کا اتنا ہی حق ہوگا جتنا دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کا ہے۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اپنی اصلاح کر لو یا پھر سزا کے لیے تیار ہو جاو ¿، آج پھر وارننگ دے رہا ہوں کہ کوئی مسلح گروہ قبول نہیں،پولیس کو ہدایت کرتا ہوں مسلح گروہوں کے خلاف کارروائیاں کرے۔ میری عوام میری ذمہ داری ہیں،کوئی بھی عوام پر ہاتھ ڈالنے سے پہلے سوچ لے، عوام پر ہاتھ ڈالنا وزیر اعلیٰ پر ہاتھ ڈالنے کے برابر ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر میں کہا کہ عوام کرپشن، رشوت اور منشیات کی نشاندہی کریں، کارروائی ہوگی اور بھر پور ہوگی۔اگر فوج اور پولیس کے شہداءکے لواحقین کی دل آزاری ہوتی ہے مجھے دکھ ہوتا ہے،وہ قربانیاں ہمارے لیے،ہمارے بچوں کے لیے دے رہے ہیں، ہمارے شہداءکی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے۔اللہ تعالیٰ گواہ ہے، امن کی خاطر میں آگے اور آپ میرے پیچھے ہونگے، وعدہ کریں امن کی خاطر ، حق کی خاطر ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔ میری زمین پر مجھ پر ظلم و جبر کوئی نہیں کر سکتا،میرا قلم آپکے حق کے لیے چلے گا،میں آگے آپ پیچھے ہونگے، ہر ضلع میں ترقیاتی کام ہونگے، آپ شکریہ ادا نہ کریں کیونکہ یہ آپ کا حق ہے، ترقیاتی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے پر عوام نے میرا ساتھ دینا ہے۔ صوبائی وزیر پختون یار ، رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ اور رکن صوبائی اسمبلی عدنان وزیر کے علاوہ دیگر علاقہ عمائدین نے بھی جلسے سے خطاب کیا اور بنوں کے معاملے پر عوام کی آواز بن کر اہم کردار ادا کرنے پر بنوں کے عوام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔