The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پورکی زیر صدارت محکمہ آبپاشی کا اجلاس

Chitral Times

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پورکی زیر صدارت محکمہ آبپاشی کا اجلاس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پورکی زیر صدارت محکمہ آبپاشی کا اجلاس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پورکی زیر صدارت محکمہ آبپاشی کا اجلاس

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پورکی زیر صدارت محکمہ آبپاشی کا ایک اجلاس جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں منعقد ہوا جس میں چشمہ رائٹ بینک کینال (سی آربی سی)کو واپڈا سے صوبائی حکومت کو حوالے کرنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو سی آر بی سی(مین کینال) کو صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کے سلسلے میں قابل عمل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔علی امین گنڈا پور نے سی آر بی سی کو سیلابوں سے محفوظ بنانے کیلئے پروٹیکشن ورک کا ٹینڈر جلد ازجلد جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سی آر بی سی کا پروٹیکشن ورک انتہائی ضروری ہے، بلا تاخیر اس پر کام شروع کیاجائے،صوبائی حکومت پروٹیکشن ورک کیلئے 62 ملین روپے کی منظوری دے چکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سی آر بی سی مین کینال کی بحالی اور بھل صفائی کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے درکار تمام فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔ اجلاس کو تکمیل کے قریب سمال ڈیمز کے حوالے سے بھی بریفینگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ضلع کرک کے لتمبر ڈیم پر سو فیصد جبکہ جڑوبہ ڈیم نوشہرہ پر 96 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے،یہ دونوں ڈیم افتتاح کیلئے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ پیزو ڈیم لکی مروت پر 91 فیصد، کوہاٹ کے خٹک بانڈہ ڈیم پر 90 فیصد، ضمیر گل ڈیم پر 91 فیصدکام مکمل ہے جبکہ مخ بانڈہ ڈیم کرک پر 88 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے تکمیل کے قریب ڈیموں کے منصوبوں کیلئے تمام درکار فنڈز فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جو منصوبے تکمیل کے قریب ہیں انہیں فوری طور پر مکمل کیا جائے، حکومت اس مقصد کیلئے درکار تمام وسائل ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔ صوبائی وزیر برائے آبپاشی عاقب اللہ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری آبپاشی طاہر اورکزئی کے علاوئہ محکمہ آبپاشی اور واپڈا کے متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا صوبے میں محرم الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے اور جلوسوں اور مجالس کا پر امن انعقاد یقینی بنانے پر متعلقہ اداروں، پولیس، سول انتظامیہ، فوج، عوام، تاجربرادری اور امن کمیٹیوں سمیت سب کو خراج تحسین پیش کیا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں محرم الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے اور جلوسوں اور مجالس کا پر امن انعقاد یقینی بنانے پر متعلقہ اداروں، پولیس، سول انتظامیہ، فوج، عوام، تاجربرادری اور امن کمیٹیوں سمیت سب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز یہاں سے جاری خصوصی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے کے 14 اضلاع میں 846 جلوس اور 8857 مجالس منعقد کئے گئے جو پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کی انتھک محنت کی وجہ سے صوبے کی کسی بھی جگہ سے کوئی نا خوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر سول انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز، ریسکیو، پیسکو اور تحصیل میونسپل انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
انہوں نے محرم الحرام کے دوراں بھر پور تعاون کرنے پر صوبے کے عوام کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امن کے فروغ و استحکام میں عوام کا تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں امن کمیٹیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، جس پر امن کمیٹیوں میں شامل تمام مکاتب فکر کے علمائکا مشکور ہوں۔ اسی طرح بجلی کی بلاتعطل فراہمی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ، سبیلیوں کا بندوبست کرنے سمیت دیگر تمام معاملات میں متعلقہ اداروں نے بہترین انتظامات کئے جن پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔