The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، ایک یونٹ 48.84 روپے تک پہنچ گیا

Chitral Times

بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، ایک یونٹ 48.84 روپے تک پہنچ گیا

بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، ایک یونٹ 48.84 روپے تک پہنچ گیا

بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، ایک یونٹ 48.84 روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ )حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاور ڈویڑن نے جاری کیا۔ گھریلوصارفین کے لییبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ ماہانہ200 یونٹ تک والیگھریلو صارفین کو صرف 3 ماہ کے لیے اس اضافے سیمستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھادیا گیا جس کے نتیجے میں فی یونٹ بنیادی ٹیرف48روپے84پیسے تک پہنچ گیا۔ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے ہوگیا۔ 301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے39.15روپے اور 700 یونٹ سیزیادہ کا ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے ہوگیا۔401 سے500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپیاضافے سے41.36روپے اور 501 سے600یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے42.78روپے جبکہ 601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے ہوگیا۔اگر بجلی کے بلز میں ٹیکسز کو ملایا جائے تو سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت اس سے کہیں زیادہ بنتی ہے۔ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95 روپے اور 51سے100 یونٹ تک کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا.