The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان کی آبادی241 ملین ہے، موجودہ آبادی 2.55 فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے،ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے

Chitral Times

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعظم کوآرڈینیٹر براے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں سے پانچویں نمبر پر ہے، 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی241 ملین ہے، موجودہ آبادی 2.55 فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے۔پیر کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے اپنے بیان میں ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ اس دن کا مقصد عوام میں شعور پیدا کر کے پائیدار مستقبل کی طرف رہنمائی کرنے والا حل نکالنا ہے۔ اس سال آبادی کے عالمی دن کا مرکزی خیال “سب کے لیے پرعزم اور مساوی مستقبل کی طرف جامع اعدادو شمار کی قوت کو اپنانا”ہے۔

پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں سے پانچویں نمبر پر ہے۔2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی241 ملین ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ آبادی 2.55 فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کی آبادی 2030 تک 263 ملین اور 2050 تک 383 ملین تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آبادی میں اضافے کی یہ بلند شرح ہماری قومی ترقی کے لئے چیلنجز اور ہمارے وسائل پر دباؤ کا باعث ہے۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ قومی لائحہ عمل پر موثر عمل درآمد ملک میں آبادی کے استحکام کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وفاقی اور صوبائی ٹاسک فورسز کا قیام آبادی پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ ترین سطح کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہاکہ سیمینار میں وفاقی اور صوبائی وزراء تمام سٹیک ہولڈرز اور میڈیا کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔