The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کیلئے مفت بس سروس شروع کرنے کا اعلان

Chitral Times

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)کراچی اور گلگت کے بعد اب اسلام آباد میں بھی پنک بس سروس کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جو ملازمت پیشہ خواتین خصوصاً طالبات کے لیے مفت ہو گی۔ پنک بس سروس کا آغاز گرمیوں کی تعطیلات ختم ہوتے ہی یعنی یکم اگست سے ہو جائے گا، ابتدائی طور پر 20 پنک بسیں اسلام آباد کے 4 مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ جن میں ترامڑی، بارہ کہو، ہمک اور ترنول شامل ہے۔یہ بسیں صبح 6 سے 9 بجے تک اور پھر دوپہر 12 سے 3 بجے تک چلائی جائیں گی،بس سروس میں زیادہ ترجیح طالبات کو دی جائے گی، تاہم جگہ ہونے کی صورت میں کوئی بھی خاتون اس بس میں مفت سفر کر سکے گی۔