The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

عشریت کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد جان بحق تین زخمی

Chitral Times

عشریت کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد جان بحق تین زخمی

عشریت کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد جان بحق تین زخمی

عشریت کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد جان بحق تین زخمی

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) عشریت کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق تین زخمی ہیں، زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں دروش ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ریسکیو زرائع کے مطابق کورولا گاڑی میں 5 افراد سیر کی عرض سے چترال آرہے تھے کہ عشیریت کوچان کے مقام پرگاڑی کو حادثہ پیش آیا، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے تین افراد کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے  ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کردیا۔ جان بحق افراد میں مشتاق احمد ولد تاج محمد خان ساکن چارسدہ اور برکت علی ولد نجیب زادہ  ساکن اخگرام دیر شامل ہیں ، زخمیوں میں ظفراحمد ولدخان بہادرساکن دیر ، اعجاز الحق  ولد اسرار محمد ساکن تاڑو کلے چارسدہ اور صلاح الدین ولد شمس الدین ساکن چارسدہ شامل ہیں۔ وجہ حادثہ فلحال معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت بھی اکثر حادثات کا موجب بن رہے ہیں۔

chitraltimes corola vehicle accident in ashirate 3