خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
این او سی کے بغیر کام کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بند اور بھاری جرمانے لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی سربراہی میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کیا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ این او سی کے بغیر کام کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بند اور بھاری جرمانے لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی زرعی زمین کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے فوڈ سیکورٹی اور ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی اور این او سی و دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔