The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکے3نئے ممبران کی تعیناتی کے احکامات جاری

Chitral Times

پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکے3نئے ممبران کی تعیناتی کے احکامات جاری

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ خیبرپختونخواحکومت نے محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے3نئے ممبران کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں سیکرٹری توانائی وبرقیات انجینئرشکیل قادرخان کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق صوبائی حکومت نے پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکے 3نئے ممبران کی تعیناتی عمل میں لائی ہے جن میں صنعتی شعبے کے ماہرسلیم خان، توانائی شعبے کے ماہرین ارباب خدادادخان اور سید مصورشاہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکے تین سابقہ ممبران جن میں سنیٹرنعمان وزیر،روحیل محمد اورانجینئرلطیف خان کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد پیڈوبورڈ کے تین نئے ممبران کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔