The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گولین نہر بوبکہ پر جلد کام شروع کیا جائے……… متاثرین

Chitral Times

گولین نہر بوبکہ پر جلد کام شروع کیا جائے……… متاثرین

چترال( عبد الغفار )متاثرہ گولین گول نہربوبکہ تین دن کے اندر کام شروع نہیں ہوا تو گولین گول پراجیکٹ کے گاڑیون کو چلنے نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالقہار نے میٹنگ کے شراکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال ۔ڈسٹرکٹ ناظم چترال اور ڈی پی او چترال سے مطالبہ کیا ہے کہ گولین گول ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے ڈائریکٹر نے ڈیم تعمیر کرتے وقت نہر دوبارہ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ نہر بروقت بحال نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے فصلیں اور درخت سوکھ گئے۔انھوں نے کہا کہ پی ڈی حسب وعدہ نہر بوبکہ بحال کرے بصورت دیگر اگر تین دن کے اندر نہر پر کام شروع نہ ہوا تو ہم گولین روڈ پر پراجیکٹ اور واپڈا کے گاڑیوں کی آمدورفت بند کردیں گے۔