The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی

Chitral Times

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی

لاہور(چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی، ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو 40 کیذریعے چلایا گیا ہے، مال گاڑی کراچی سے 3 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے کوٹری لے کر گئی۔ٹرین 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی، اوسط رفتار 38 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی جبکہ یہ ٹرین 94 بائیس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان ریلوے کے مطابق اس لمبی ترین مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں کمی آئے گی جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔

مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دیدی

لاہور(سی ایم لنکس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ائرایمبولینس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر عدنان، سیکرٹری ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہمارے لوگ بروقت اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ دْور دراز علاقو ں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا اسپتال میں ہارٹ ٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا۔ موٹروے پر بھی ریسکیو 1122سروس شروع کی جائے گی۔ پنجاب میں بہت جلد ائرایمبولینس سروس کاآغاز بھی کردیاجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔