The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال یوتھ آفس اور چترال چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ، مفت پودے تقسیمِ ، یوتھ افس سے ٹریننگ شدہ خواتین چترال چیمبر کے ساتھ باقاعدہ رجسٹریشن حاصل کی

Chitral Times

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر چترال میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردار علی وزیر کی جانب سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کافی تعداد میں  نوجوانوں نے شرکت کی۔پروگرام کلین اینڈ گرین چترال اور چترال چیمبر آف کامرس کی افادیت اوراگہی کے حوالے سے تھا۔ اس موقع پر کافی تعداد میں دیار کا پودا لوگوں میں مفت تقسیم کیے گیے اور ساتھ ہی یوتھ آفس کے زیر اہتمام جن خواتین نے مختلف کورسز مکمل کیے انھیں باقاعدہ چترال چمبر آف کامرس کے ساتھ رجسٹرڈ کر کے انھیں ممبر شپ سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔

اس موقع پر چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل سلطان احمد بیگ ، سماجی کارکن ضیاء اللہ ، وی سی چیرمین اور فوکل پرسن شاہد احمد ، سماجی کارکن ممبر و لیگل ایڈوائزر چترال چمبر آف کامرس قاضی وقار اقبال ایڈوکیٹ نے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس سے قبل چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چترال یوتھ آفس کے درمیان باقاعدہ ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے جس کے رو سے چترال یوتھ آفس اور چترال چیمبر آف کامرس ایک ساتھ ملکر چترال کے نوجوانوں خصوصاً خواتین کے فلاح و بہبود کے لیے ملکر کام کریں گے ۔چترال کے نوجوانوں کوبرسرروزگار بنانے کے لئے انھیں مختلف پروفیشنل ٹریننگ دیے جائیں گے۔

chitraltimes youth office and chitral chamber office joined to educate youth 4 chitraltimes youth office and chitral chamber office joined to educate youth 5 chitraltimes youth office and chitral chamber office joined to educate youth 6 chitraltimes youth office and chitral chamber office joined to educate youth 7 chitraltimes youth office and chitral chamber office joined to educate youth 1

chitraltimes youth office and chitral chamber office joined to educate youth 2

chitraltimes youth office and chitral chamber mou signed

chitraltimes youth office and chitral chamber mou signed2