پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن: بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ چیئرمین، عمر ایوب سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کردیا گیا، بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین، عمر ایوب سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نتائج کے مطابق علی امین گنڈاپورپی ٹی آئی خیبرپختونخواکیصدر منتخب ہوئے، انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چاردرخواستیں جمع کرائی گئیں۔ترجمان پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اکبرایس بابرسمیت کسی اور نے کاغذات جمع نہیں کرائے، چار میں سے سکروٹنی کیبعد تین کومنظورکیاگیا، نوید انجم خان کی درخواست مسترد ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تیسری بار انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں، سپریم کورٹ نے کچھ گائیڈ لائنز مقرر کی تھیں ہم نے اسی الیکشن رولز کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے ہیں۔واضح رہے پی ٹی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے کر تحریک انصاف کو بلے کے انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دیا تھا، اس فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھیں، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
نئے صدر کے انتخاب کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب
اسلام آباد(سی ایم لنکس)نئے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب کر لیا۔دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس صبح 10 بجے منعقد ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں ایوان کے ارکان کو اجلاس کی اطلاع دے دی۔سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدارتی الیکشن کے رول 9 کی شق بی اور رولز 1988 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔