The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Chitral Times

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ہفتہ کو کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی شائستہ خان اور جمیعت علما اسلام پاکستان کی شاہدہ بیگم کامیاب قرار پائیں۔

پیپلز پارٹی نے ڈھائی ڈھائی سال حکومت کا فارمولا دیا تھا، عمران خان نے مسترد کردیا: شیر افضل مروت

اسلام آباد(سی ایم لنکس) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی آفر کی جو کہ عمران خان نے ٹھکرا دی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے شیر افضل مروت پیپلزپارٹی کی جانب سے ہمیں پیکج آفر کیا گیا تھا اور شراکت اقتدار کی پیشکش کرتے ہوئے ڈھائی، ڈھائی سال حکومت کرنے کا فارمولہ دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کی گئی پیشکش کا معاملہ عمران خان کے نوٹس میں لائے اور انہیں اس پیشکش سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اصولی موقف ہے کہ جب ایک طرف کراچی کی ہماری سیٹیں چھین لی گئی ہیں تو دوسری طرف ان کے ساتھ اتحاد کیسے کرلیں؟ تو یہ ممکن نہیں۔

احاطہ عدالت سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کے ایس او پیز تیار

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے خاتون ملزمہ کی گرفتاری کے کیس میں پیش رفت ہوگئی۔احاطہ عدالت سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس نے ایس او پیز تیار کرلیے۔ ڈی ایس پی لیگل نے سولہ نکاتی ایس او پیز متعلقہ افسران کو بھجوادیے اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی جمع کروا دیے۔ عدالت نے ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کردی۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ احاطہ عدالت سے جج کے حکم کی صورت میں گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، توہین عدالت کیس میں عدالت کے حکم پر احاطہ عدالت سے گرفتار کیا جائے گا، دہشتگردی یا اسلحہ کی نمائش کو روکنے کے لیے، خودکشی کی کوشش کرنے والے کو، قابل دست اندازی جرم روکنے کے لیے بھی کسی کو گرفتار کیا جاسکے گا۔اسلام آباد پولیس نے ایس پی سیکیورٹی کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے بتایا کہ فوکل پرسن عدالتوں کی سیکورٹی اور دیگر معاملات سے متعلق عدالت اور افسران کو آگاہ کریں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم دیا کہ انصاف کے حصول کے لیے آئے ملزم کی احاطہ عدالت سے گرفتاری نا کی جائے۔واضح رہپے کہ خاتون ملزمہ شہبانہ کنول کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے پولیس سے احاطہ عدالت سے گرفتاری سے متعلق ایس او پیز طلب کئے تھے۔