The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

Chitral Times

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

سوات (چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 16 فروری 2024 ء سے اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 293 روپے مقرر کی گئی ہے۔ملاکنڈ ڈویژن کیلئے نئے کرایہ نامہ کے مطابق مینگورہ سے پشاورکیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 530روپے او ر عام بس کا کرایہ504روپے، مینگورہ سے پشاوربراستہ موٹر وے فلائنگ کوچ کرایہ 607روپے او ر عام بس کا کرایہ577روپے،مینگورہ سے مردان براستہ موٹر وے فلائنگ کوچ کرایہ 326روپے او ر عام بس کا کرایہ311روپے،مینگورہ سے صوابی براستہ موٹر وے فلائنگ کوچ کرایہ 400روپے او ر عام بس کا کرایہ381روپے،مینگورہ سے پیر باباکیلئے فلائنگ کوچ کرایہ237روپے او ر عام بس کا کرایہ226روپے،مینگورہ سے سواڑی کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 206روپے او ر عام بس کا کرایہ196روپے، مینگورہ سے الپوری کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 200روپے او ر عام بس کا کرایہ190روپے، مینگورہ سے بشام کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 317روپے او ر عام بس کا کرایہ302روپے،مینگورہ سے الوچ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 354روپے او ر عام بس کا کرایہ337روپے، مینگورہ سے تیمرگرہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 268روپے او ر عام بس کا کرایہ255روپے،بریکوٹ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ55 او ر عام بس کا کرایہ 53روپے، لنڈاکے کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ83اور عام بس کا کرایہ79روپے،مٹہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 68 او ر عام بس کا کرایہ64 روپے,مینگورہ سے چارباغ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 40روپے او ر عام بس کا کرایہ38روپے،مینگورہ سے خوازہ خیلہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ80روپے اورعام بس کا کرایہ76روپے، مینگورہ سے مدین کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ160روپے اور عام بس کا کرایہ152روپے، مینگورہ سے بحرین کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 191روپے او ر عام بس کا کرایہ182روپے، مینگورہ سے ملم جبہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ129روپے اور عام بس کا کرایہ123روپے،مینگورہ سے کالام کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ299روپے اورعام بس کا کرایہ284روپے،مینگورہ سے میاندم کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ157روپے اور عام بس کا کرایہ149روپے،کبل کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ31 اور عام بس کا کرایہ29روپے اور مرغوزار کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ46 او ر عام بس کا کرایہ44روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 200 روپے اور عام بس کا کرایہ 190 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 317 روپے اور عام بس کا کرایہ 302 روپے اور الوچ سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ354 او ر عام بس کا کرایہ 337روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع بونیر پیر بابا سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ474روپے او ر عام بس کا کرایہ 451 روپے,مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 299روپے او ر عام بس کا کرایہ284 روپے، پیر بابا سے کلیل کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ18روپے او ر عام بس کا کرایہ18 روپے اور پیر بابا سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 179روپے او ر عام بس کا کرایہ 170 روپے مقرر کیا گیا ہے یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزورافراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔