بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف ریشن میں احتجاجی جلسہ
اپرچترال (چترال ٹائمز رپورٹ) اتوار کے روز رمداس چوک ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیاگیا جلسے کی صدارت معروف سماجی وسیاسی شخصیت سید سردار حسین شاہ نےکی جلسے میں سردی کے باوجود عوام ریشن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد نبی خان اور شہزاد احمد شہزاد نے انجام دیے دیگر مقررین میں حاجی عبدالرب، مولانا اکرم الدین ، رٹائرڈ صوبیدار افسر علی اور وی سی چیرمین اشفاق احمد شامل تھے ۔
مقررین نے کہا کے ہمارے علاقے کے عوام اس پاؤر ہاؤس کی وجہ سے مختلف مسائل سے دو چار ہے ان کا ازالہ اب ممکن نہیں ریشن کے عوام اس پاؤر ہاؤس کی وجہ سے پینے کا صاف پانی سے محروم ہے ہماری زرخیز زمینات اس پاؤر ہاؤس کی وجہ سے بنجر پڑے ہوئے ہیں اور دوسری طرف ہمارے زرغی زمینات آور ابادی کا آدھا اس پاؤر ہاؤس کی وجہ سے سیلاب اور دریائی کٹاو کا نظر ہو گیا ہے اور ہم گزشتہ کئی سالوں سے یہ مشکلات برداشت کر رہے ہیں اور پیڈو ہمارے وسائل سے کروڑ روپے کما رہا ہے ہم اس لیے یہ سب برداشت کر رہے تھے ہمارے علاقے کے غریب عوام کو سستا بجلی میسر تھی اور اس سے غریبوں کا گزارا ہو رہا تھا ۔ اب پیڈو ہمیں مزید ریلیف دینے کے بجائے ہمارے پانی سے چلنے والے سستے بجلی کو ہمیں فیول سے چلنے والے بجلی کے ریٹ پر بل بھیج رہا ہے اوپر سے سردی کے اس موسم میں 12 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر کے ہمارے صبر کا امتحان لے رہا ہے ہم یہ کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے ہم پیڈو اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو 10 دن کا مہلت دیتے ہیں اگر دس دن کے اندر اندر ہمارے مطالبات حل نہ کیے گئے تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پیڈو کے ادارے اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
