The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا

Chitral Times

تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا

تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا

تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی( چترال ٹائمزرپورٹ)تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب کو شہباز شریف کے مقابلے میں وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار جبکہ اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو خیبرپختونخو اسمبلی کا اسپیکر نامزد کردیا گیا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وزیراعظم ہمارا ہوگا، عمر ایوب وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے۔ شام تک احتجاج کی تاریخ دے دیں گے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بچہ بچہ جانتاہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، انتخابی دھاندلی کیخلاف ہم پرامن احتجاج کریں گے۔ میں خود تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کروں گا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 10 ماہ بعد سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ایک دو دن میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیں گے، چاہتے ہیں سیاسی جماعتوں سے مل کر حکمت عملی بنائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن دھاندلی سے متعلق اپنے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ جس کو ووٹ ملا اس کو حکومت کا حق ہے، الیکشن سے دودن پہلے ہمارے ووٹرز اور سپورٹرز کو جیلوں میں ڈالا۔

پورا ملک انتخابی نتائج پر سوالات اٹھا رہا ہے، صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ آج پورا ملک انتخابی نتائج پر سوالات اٹھا رہا ہے اگر ای او ایم ہوتی تو آج یہ مسائل نہ ہوتے۔صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ میری آخری تقاریر میں سے ہے، میرا احتساب سے اعتماد اور امید ختم ہوچکی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کی کوشش کی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اورای وی ایم میرے دل کے بہت قریب تھے، ہماری حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آئیڈیا لائی لیکن اسے مسترد کیا گیا۔ ای وی ایم کیپرچی کیساتھ کمپیوٹر پر ووٹ شمار کرنے کا بھی آپشن تھا۔صدر مملکت نے کہا کہ ہر پاکستانی کو مسائل کا حل معلوم ہے لیکن لیڈر شپ کی کمی ہے، مزید کہا کہ سقراط کو بھی اس کی سوچ کے باعث دو آپشن دیئیگئے، سقراط کو کہا گیا کہ ملک چھوڑو یا زہر پی لو، سقراط نے ملک چھوڑنے کے بجائے زہر پی لیا تھا۔

بی ایس (چار سالہ) اے ڈی اے / اے ڈی ایس (دو سالہ) بی ایس(دو سالہ) اور بی ایڈ ایک اعشاریہ پانچ(1.5) فال سمسٹر امتحانات 2023   21 فروری 2024 سے شروع ہوں گے

سوات ( چترال ٹائمز رپوٹ ) یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لئے اعلان کیا ہے کہ بی ایس (چار سالہ) اے ڈی اے / اے ڈی ایس (دو سالہ) بی ایس(دو سالہ) اور بی ایڈ ایک اعشاریہ پانچ(1.5) فال سمسٹر امتحانات 2023 جو کہ 21 فروری 2024 سے شروع ہوں گے۔ تمام ریگولر اور لیٹ کالج طلباء کی رول نمبر سلپس ان کے متعلقہ کالجز کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں اگر کسی طالب علم کو متعلقہ کالج سے رول نمبر سلپ موصول نہ ہوئی ہوں تویو نیورسٹی کے شعبہ امتحانات سے دفتری اواقات کار کے دوران رابطہ کیا جا سکتا ہے۔