The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم، رپورٹ

Chitral Times

پاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم، رپورٹ

پاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم، رپورٹ

پاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم، رپورٹ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی وزارت تعلیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 2کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔رپورٹ 2021-2022 کے ڈیٹا پر تیار کی گئی ہے جو کل جاری ہوگی۔رپورٹ کے مندرجات کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ سندھ میں 76لاکھ 30 ہزار، کے پی میں 36 لاکھ 30 ہزار اور بلوچستان میں 31 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 8 لاکھ بچے اسکول نہیں جا رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 39 فیصد بچے مختلف وجوہات کی بنا پر اسکول نہیں جا رہے جبکہ سب سے زیادہ بلوچستان میں 65 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، بلوچستان کی نسبت خیبر پختونخوا کا تعلیمی میعار بہتر ہے۔ خیبرپختونخوا میں 30 فیصد بچے اسکول نہیں جا رہے۔وفاقی وزارت تعلیم کی رپورٹ کے مطابق 2016 اور 2017 میں 44 فیصد بچے اسکولوں سے باہر تھے جبکہ 2021 اور 2022 میں 39 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔انٹر کی سطح پر دیکھا جائے تو 60 فیصد بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں جبکہ میٹرک، مڈل اور پرائمری سطح پر 44 فیصد، 30 فیصد اور 36 فیصد بچے اسکول نہیں جا رہے ہیں۔

ایران اور پاکستان کے درمیان کمرشل پروازیں دوبارہ بحال

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان ایران تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایران اور پاکستان کے درمیان کمرشل پروازیں دوبارہ بحال ہوگئیں۔پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی ہے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران کی مہان ایئر لائن کی پرواز تہران سے لاہور ایئرپورٹ لینڈ کر گئی، پرواز میں تہران سے 100 سے زائد مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پہنچایا گیا ہے۔پاک ایران کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں معطل تھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے پنگجور میں ایک چھوٹے سے گاؤں پر میزائل حملیکیے جس میں 2 بچیاں شہید اور 3 زخمی ہوگئیں۔پاکستان نے ایران کے سفیر کو ملک بدر اور اپنے تہران میں تعینات سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔پاکستان نے اگلی صبح ہی ایران کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاک کردیا گیاتھا۔ تاہم دو روز قبل پاکستان نے ایران کے ساتھ کشیدگی ختم اور سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔