The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 68 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی قلت

Chitral Times

انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 68 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی قلت

انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 68 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی قلت

انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 68 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی قلت

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)عام انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 67 ہزار733 اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے۔ملک بھر کیلئے الیکشن ڈیوٹی کیلئے 5 لاکھ 35 ہزار402 سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کیلئے پولنگ ڈے پر3لاکھ 67 ہزار 669 سکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔اسلام آباد میں 4500، پنجاب میں 1 لاکھ 30 ہزار سکیورٹی اہلکار پولنگ ڈے پر سکیورٹی کیلئے دستیاب ہیں۔سندھ میں ایک لاکھ پانچ ہزار، کے پی کے میں 89 ہزار 959 اور بلوچستان میں 38 ہزار 210 صوبائی سیکیورٹی اہلکار ہیں۔چاروں صوبوں نے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا۔

پاکستان ایران تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی۔مغربی سمیت سے پاکستان کی حدود میں آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ ایران سمیت مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود آنے والی پروازوں کی تعداد معمول پر آگئی۔یومیہ 700 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔ پاک ایران کشیدگی کے پیش نظر گزشتہ دنوں پاکستانی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعداد یومیہ 400 تک آگئی تھی۔پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرکے گزرنے والی پروازوں سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خطیر آمدنی ہوتی ہے۔