The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

افغانستان اور پاکستان مشترکہ اقدار و روایات کے حامل برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں،گورنرحاجی غلام علی

Chitral Times

افغانستان اور پاکستان مشترکہ اقدار و روایات کے حامل برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں،گورنرحاجی غلام علی

افغانستان اور پاکستان مشترکہ اقدار و روایات کے حامل برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں،گورنرحاجی غلام علی

افغانستان اور پاکستان مشترکہ اقدار و روایات کے حامل برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں،گورنرحاجی غلام علی

افغانستان کی اعلی جامعات کے فیکلٹی اراکین کا گورنر ہاؤس پشاور کا مطالعاتی دورہ

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مالی تعاون سے آئی ایم سائنسز حیات آباد میں زیر تربیت افغان فیکلٹی اراکین کی گورنر حاجی غلام علی کیساتھ اعلی تعلیم کے فروغ سے متعلق مطالعاتی نشست

افغان فیکلٹی اراکین نوجوانوں کو فکری سوچ کے ساتھ ایسی کو تعلیم فراہم کریں کہ وہ اپنے علاقوں کے قدرتی وسائل سے استفادہ کر کے ملکی ترقی کا باعث بنیں، حاجی غلام علی

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) افغانستان کی اعلی جامعات کے فیکلٹی اراکین نے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور کا مطالعاتی دورہ کیا اورگورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی سے ملاقات کی۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن حکومت پاکستان کے مالی تعاون سے آئی ایم سائنسز حیات آباد میں زیر تربیت افغانستان کے صوبوں ہلمند، ہرات، مزار شریف، خوست، پکتیا،سمنگان، قندھار، ننگر ہارسے تعلق رکھنے والے اعلٰی جامعات کے 38 فیکلٹی اراکین نے گورنر حاجی غلام کیساتھ اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے متعلق مطالعاتی نشست کی اور اعلٰی تعلیم کی عصر حاضر کی ضرورت و اہمیت، چیلینجز پر سیر حاصل گفتگو کی۔اس موقع پر گورنر نے افغان فیکلٹی اراکین کو گورنر ہاوس پشاور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم ترقی و خوشحالی اور امن کا راستہ ہے۔ افغانستان اور پاکستان مشترکہ اقدار و روایات کے حامل برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں۔گورنرنے زوردیا کہ افغان فیکلٹی اراکین نوجوان نسل کی ذہنی و فکری تربیت پرتوجہ دیں، افغانستان کے نوجوان و مشران سمیت مجموعی آبادی سخت مشکلات سے گزری ہے، افغانستان کے فیکلٹی اراکین اپنے نوجوانوں کو ریسرچ اورجدیدٹیکنالوجی پرمشتمل بہترین تعلیم کے ساتھ ذہن سازی پرتوجہ دیں۔گورنرنے کہاکہ ترقی و خوشحالی کی سوچ و راستہ علمی، تعلیمی و تحقیقی اداروں سے نکلتا ہے،موجودہ صدی جدید ٹیکنالوجی، تحقیق پر مبنی علم و تعلیم و روزگار کی صدی ہے۔گورنرنے کہاکہ افغانستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔

انہوں نے تعلیمی اداروں پر زوردیا کہ افغان یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم نوجوانوں کو اپنے علاقوں کے قدرتی وسائل سے استفادہ کرنیکی ہنرو تعلیم کی فراہمی ضروری ہے تاکہ ان قدرتی وسائل کو بہترین طریقے سے استفادہ کرتے ہوئے ملک اوراپنے عوام کی خوشحالی کیلئے استعمال میں لائے جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو ایسی تعلیم و ہنر فراہم کی جائے کہ وہ اپنے علاقوں کی پسماندگی کے خاتمہ اور ملکی ترقی کا باعث بن سکیں۔ گورنرنے کہاکہ پرامن خوشحال افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ کے بہترین مفاد میں ہے۔اس موقع پر آئی ایم سائنسز حیات آباد کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر محسن رضا، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمان، کوآرڈینیٹر اعظم فاروق اورکنسلٹنٹ افغان محمد ابراہیم نے مہمان نوازی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن حکومت پاکستان کے تعاون سے اسلامی برادر ملک افغانستان کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچررز کی تعلیمی استعداد کار بڑھانے کے لئے آئی ایم سائنسز حیات آباد میں ایک ماہ کا تربیتی کورس جاری ہے، جبکہ دوسرے فیز میں افغانستان سے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کیلئے بھی تربیتی کورس منعقد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں گورنر سے خیبرپختونخواسی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے صدر فضل مقیم کی قیادت میں گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ وفد میں جہانزیب خان، باور خان، حماد خان، غالب خان اوردیگر شامل تھے۔ وفد نے گورنر سی این جی بندش سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا جس پر گورنرنے وفد کو یقین دلایا کہ آپ کے تحفظات سے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاجائیگا۔دریں اثناء ہری پورکی تاجربرادری کے ایک وفد نے بھی گورنرسے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

chitraltimes governor kp meeting afghan students 1