روز چترال کی طرف سے ایم بی بی ایس کے ایک اور ہونہار طالبہ کو سکالر شپ کا چیک دیا گیا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) منگل کے دن چترال میں منعقدہ تقریب میںROSE, Chitral کیطرف سے حال ہی میں چترال کے کوٹے پر ایم ۔بی ۔بی ۔ایس میں داخلہ لینے والی چترال ٹاون کی ہونہار طالبہ ثمرہ منور کو پچاس ہازار روپے سکالر شپ چیک دیاگیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ہیلپنگ ہینڈ چترال کے کوارڈنیٹر محمد شجاع الحق بیگ تھے ۔
اس موقع پر روز کے چیرمین ہدایت اللہ اور روز کے بورڈ ممبر ز بھی موجود تھے۔ چیرمین روز نے مخیر شخصیات سے اپیل کی کہ وہ آگے اکر ثمرہ جیسے طلبہ کی معاونت میں روز کاساتھ دے کیونکہ شدید مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث اعلی تعلیم صرف ملک کی اشرافیہ تک محدود ہوکر رہ گئی ہے اور متوسط طبقے کے لئے اعلی تعلیم کے مواقع دن بدن محدود ہوتے جارہے ہیں جس کے نیتجے میں نوجوان طبقہ منشیات کی طرف راغب ہورہا ہے جو کہ ایک خطرناک صورتحال ہے اوپر سے تعلیمی ادارے نقل کی روک تھام میں ناکام نظر آتے ہیں جو محنتی طالب علموں میں مایوسی پیداکرتا ہے اور وہ اپنے حق تلفی کے خوف سے محنت چھوڑدیتے ہیں۔
ان حالات کے تناظر میں ضرورت اس امر کی ہے کہ کم از کم ہونہار طلبہ کو اس بات سے بے فکر کیا جائے کہ محنت کرنے کی صورت میں انھیں آگے تعلیم حاصل کرنے میں مالی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا کیونکہ روز جیسے ادارے انکی معاونت کے لئے موجود ہیں ۔ چونکہ روز جیسے ادارے مخیر حضرات کی مالی معاونت کے بغیر یہ اہم کام سرانجام نہیں دے سکتے اس لئے معاشرے کے تمام افراد کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
