The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزارت مذہبی امور کا حج درخواستوں کی مدت میں 10 دن کی توسیع کا فیصلہ

Chitral Times

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ )وزارت مذہبی امور نے سرکاری اور سپانسر شپ حج سکیم کی درخواستوں کی مدت میں 10 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔منگل کو نگران وزیرمذہبی امور انیق احمد نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ حج پیکج میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال ایک لاکھ روپے کمی کی گئی تھی تاہم ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے 27 نومبر سے 12دسمبر تک کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وزارت مذہبی امور نے سپانسر شپ اور سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی میں 10 دن مزید بڑھائی ہیں۔واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 27 نومبر کو شروع کیا تھا۔ 12 دسمبر تک 40ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں۔ رواں سال سرکاری اور سپانسر شپ سکیموں کے تحت حج درخواستوں کا کوٹہ 89ہزار سے زائد مقرر کیاگیا تھا۔رواں سال مجموعی طورپر سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت ایک لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔