The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشین ، مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

Chitral Times

چترال پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشین ، مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

چترال پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشین ، مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

چترال پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشین ، مطلوب مجرم اشتہاری نورینہ بی بی زوجہ محمد عثمان سکنہ عشریت گرفتار

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان کی ہدایت پر موجود سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع ہذا میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی خاطر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشین عمل میں لایا گیا۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ضلع ہذا میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور غیر مقامی افراد کی نشاندہی کے خاطر ایس۔ایچ۔او تھانہ عشریت SI گل محمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوچھانگول و براڈام اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن عمل میں لایا۔

دوران سرچ اینڈ اسٹرائیک لوئر چترال کو مطلوب مجرم اشتہاری نورینہ بی بی زوجہ محمد عثمان سکنہ عشریت گرفتار۔ مجرم اشتہاری لوئر چترال پولیس کو مقدمہ علت نمبر 25 مورخہ 09/09/2022 جرم 365B/496A PPC میں مطلوب تھی۔سرچ آپریشن میں لوئر چترال پولیس، ایلیٹ فورس اور لیڈی کنسٹبلان نے حصہ لیا۔

chitraltimes chitral police strike and operation 2 chitraltimes chitral police strike and operation 3 chitraltimes chitral police strike and operation 1 chitraltimes chitral police strike and operation 4 chitraltimes chitral police strike and operation 5