حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تعین کرنے کا پلان تیار، مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تعین کرنے کا پلان تیارکرلیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے نئے پلان کے لئے اسٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاوز طلب کرلیں۔آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چئیرمین نے 7 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین کے پلان کو مسترد کردیا۔آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چئیرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ ہم نے 15 روز کے بجائے 30 روز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی۔ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس ڈائی ہوجائیں گے، ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے مسائل پیدا ہوں۔
ڈیم فنڈ میں 17 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود ہے، نگراں وزیر خزانہ
اسلام آباد(سی ایم لنکس) نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں 17 ارب 86 کروڑ روپے سے زیادہ رقم موجود ہے۔سینیٹ کے اجلاس میں ڈیم فنڈ سے متعلق تفصیلات کا تحریری جواب نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے جمع کروا دیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیم فنڈ میں 17 ارب 86 کروڑ 28 لاکھ 76 ہزار 620 روپے موجود ہیں۔نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایوان میں چیف جسٹس۔ پرائم منسٹر ڈیم فنڈ کے تحت جمع کی گئی رقم اور اس کے استعمال کی تفصیلات سے متعلق تحریری جواب جمع کروا دیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ 26 جولائی 2023ء تک 11 ارب 46 کروڑ 69 لاکھ 37 ہزار 658 روپے موصول ہوئے۔نگراں وزیر خزانہ کے جمع کرائے گئے جواب کے مطابق سرکاری سرمایہ کاری پر منافع کی صورت میں 6 ارب 29 کروڑ 59 لاکھ 38 ہزار 962 روپے حاصل ہوئے۔ جس سے فنڈ کی رقوم کی مالیت 17 ارب 86 کروڑ 28 لاکھ 76 ہزار 620 روپے ہوچکی ہے۔ تاوقتیکہ اسٹیٹ بینک میں کھولے جانے والے اکاؤنٹ سے کوئی رقوم نہیں نکالی گئیں۔