The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت صوبائی حکومت کی طرف سے چترال لوئر اور چترال اپر کیلئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی کا پہلا اجلاس

Chitral Times

سوات (نما ئندہ چترال ٹا ئمز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت صوبائی حکومت کی طرف سے چترال لوئر اور چترال اپر کیلئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈمحمد علی خان، ڈپٹی کمشنر زچترال لوئر و چترال اپر، کمانڈر چترال سکاوٹس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز چترال لوئر و چترال اپر اور معززین بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے کمشنر ملاکنڈ نے اجلاس کو صوبائی حکومت کیطرف سے چترال کیلئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی کو تفویض کی گئی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ چترال کیلئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی صوبائی حکومت کا ایک احسن اقدام ہے اور کمیٹی متعلقہ سٹیک ہولڈرز کیساتھ مستقل بنیادوں پر مل کر مستقبل کیلئے مختلف شعبوں کیلئے لائحہ عمل طے کرے گا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے ڈپٹی کمشنرز چترال لوئر اور چترال اپر کو معزین علاقہ کیساتھ مل بیٹھ کر ڈویلپمنٹ، تعلیم، صحت اور موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کے بارے میں جامع حکمت عملی اپنانے سے متعلق اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ چترال کے پسماندہ علاقے کے شکایات و خدشات کو دور کیا جا سکے۔