The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کرانے کے لیے تمام ضروری تیاری کر لی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی نگران وزیرِاعظم انورالحق کاکڑ سے ملاقات

Chitral Times

Chief Election Commissioner Sikander Sultan Raja calls on Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar in Islamabad on 7th of November, 2023.

الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کرانے کے لیے تمام ضروری تیاری کر لی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی نگران وزیرِاعظم انورالحق کاکڑ سے ملاقات

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپور ٹ ) عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پیر کے دن چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی نگران وزیرِاعظم انورالحق کاکڑ سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات ہوئی۔ چیف الیکشن کمیشنرنے وزیرِاعظم کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کرانے کے لیے تمام ضروری تیاری کر لی ہے۔ پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ سٹاف کی فہرستیں تیار کر لی گئ ہیں اور الیکشن مٹیریل کی پرنٹنگ کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔ نیز انتخابی فہرستوں پر Updation کا کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی تمام اضلاع میں انتخابی فہرستیں پہنچا دی جائیں گی۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن بر وقت انتخابات کے انعقاد اور انتخابی شیڈول کے جاری کرنے کا کماحقہ پابند ہے اور انشاللہ اپنی آئینی زمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے سرانجام دے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے وزیرِاعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ نگران وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے درکار فنڈز اور مطلوبہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائےگا تا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنا سکے۔