سول ڈیفنس لوئر چترال کی انسپکشن ٹیم کا چترال بازار میں مختلف سٹورز،ہوٹلزودیگرمقامات کا معائینہ، فائیر سیفٹی کے حوالے سے وارننگ جاری، پندرہ دن کے اند رآگ بجھانے کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا عبدالحمیدخان ، ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد علی اور سول ڈیفنس آفیسر لوئیر چترال ، اسماعیل جان کے احکامات کی روشنی میں سول ڈیفنس کے انسپکشن آفسر آفتاب احمد، اقبال ولی شاہ اور فہیم اللہ نے لوئیر چترال بازار میں جنرل سٹو ر،ایل پی جی شاپس، ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ وغیرہ کا معائینہ کیا۔اور آگ بجھانے والے آلات چیک کیے، فائر سیفٹی آور فرسٹ ایڈ کے حوالے سے خصوصی ہدایات دےدی اور آگ بجھانے والے آلات نہ ہونے پر کئی افراد کو چالان کیا اور دیگر کو نوٹس جاری کیں۔کہ 15دن کے اندر اندر فائیر فائٹنگ اور سیفٹی کا انتظام کریں،بصورت دیگر سول ڈیفنس فائر ایکٹ 1951،خیبر پختونخوا فائر سیفٹی آرڈیننس 2019 اور سول ڈیفنس سپشل پاور رولز کے تحت 6ماہ قید یا چالان بھی کیا جائے گا۔اور آگ سے حفاظتی اقدامات کا انسپکشن تسلسل کیساتھ جاری رہےگا۔انھوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ جلد ازجلد اپنی دفاتر اور کاروباری جگہوں پر آگ بجھانے کے انتظامات مکمل کرلیں خود کو اور پوری عوام الناس کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔
