اپر چترال کے بعد لویر چترال میں بھی چکن پاکس سے مشتبہ بیماری پھیلنے سے درجنوں بچے متاثر
چترال ( چتر ال ٹایمزرپورٹ) اپر چترال میں شروع ہونے والی بیماری چکن پوکس اب لوئر چترال شہر اور مضافات میں پھیل رہی ہے ۔ چترال شہر بکرآباد،ایون، کریم آباد ،سوسوم ، شغور وغیرہ مقامات میں درجنوں بچے چکن پوکس سے مشتبہ بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ ان علاقوں کے عوام نے بچوں کو فوری طور پر چکن پاکس سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسنیشن مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بیماری کے بارے میں پبلک ہیلتھ کو آرڈنیٹر لوئر چترال ڈاکٹر سلیم سیف اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ جس بیماری کے بارے میں سکولوں میں خوف و ہراس پھیلائی گئی ہے ۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ہماری ٹیم اسی تشویش کے پیش نظر گذشتہ روز ایون کے کئی سکولوں کا دورہ کیا ۔ لیکن ان سکولوں میں چکن پوکس کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ۔ پھوڑے پھانسیوں ،سکن ڈیزیز مچھروں کے کاٹنے سے بننے والے زخم ،اور ایسے دانے جو عام طور پر چودہ پندرہ سال کی عمر میں چہرے پر نکل آتے ہیں، دیکھے گئے ہیں ۔ اس سے یہ واضح ہے کہ چکن پوکس کی کوئی وبائی صورت علاقے میں موجود نہیں ہے ۔ کہ اس سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہوں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس بیماری کی افواہ پھیلا کر سکولوں کو چھٹی کرنے کی راہ ہموار کی جارہی ہے ۔ اس لئے ہم نے ہدایت کی ہے ،کہ جس سکول کے بچوں اور اساتذہ میں اس بیماری کا شک گزرے ۔ محکمہ ہیلتھ چترال کو اطلاع دی جائے ۔ تاکہ ٹیم موقع پر پہچ کر علامات کا جائزہ لے ۔ اس کے بعد ایجوکیشن کے حکام کو چھٹی کرنے یا نہ کرنے کی سفارش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔کہ اس بیماری کوسوشل میڈیا پر افواہوں کے ذریعے جتنا پھیلایا جارہا ہے ۔ وہ تشویشناک ضرور ہے ۔ لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں کسی بھی ایمرجسنی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔