The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کمر توڑ مہنگائی اور بجلی بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف چترال میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے

Chitral Times

کمر توڑ مہنگائی اور بجلی بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف چترال میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے

کمر توڑ مہنگائی اور بجلی بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف چترال میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے

کمر توڑ مہنگائی اور بجلی بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف چترال میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف ملک بھر کی طرح  شٹرڈاون اور احتجاجی مظاہرے چترال کے مختلف علاقوں میں بھی منعقد ہوئے ۔ اس سلسلے میں چترال شہر، اپر چترال اور تحصیل دروش میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ اور بازار و کاروباری مراکز مکمل بند رہے۔ چترال شہر میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چیو پل سے ریلی نکالی گئی جو اتالیق پل پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی ۔ احتجاجی جلسے سے جماعت اسلامی چترال کے قائدین اور دیگر اشخاص نے خطاب کرتے ہوئے ناروا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافےپر حکمرانوں کو اڑے ہاتھوں لیا۔ چترال شہر میں ضلعی امیر مولانا جمشید احمد ، سابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ ، صدر بار ایسوسی ایشن چترال ساجداللہ ودیگر نے خطاب کیا۔ مقرریں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں کی وجہ سے آج غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔  آخر میں درج ذیل قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

یہ کہ تخلیق پاکستان کے مقصد سے بے وفائی ،حکمرانوں کی خود غرضی، اغیار کی دراندازی، جمہوری نظام کے عدم تسلسل اسٹبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت، فرائض سے غفلت، اختیارات کے ناجائز استعمال ، عدل و انصاف کی ناپیدی، عدلیہ کی جانب داری ، افسر شاہی کی بدمستی اور مقتدر طبقات کی خرمستی کی وجہ سے 22 کڑور عوام کی بستی مملکت خداداد پاکستان کے وجود کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ حکمران اپنی عیاشیاں کم کرنے ، سادگی اختیار کرنے اور قناعت پسندی کو رواج دینے کے بجائے معاشی بدحالی کا سارا بوجھ عوام الناس پر ڈالنے کی روش پر گامزن ہیں۔ سابقہ دونوں حکومتوں نے اپنی نااہلی ، بد عنوانی، اقربا نوازی اور قرض خوری کی عادت کے ذریعے ملک کا ناؤ گرداب میں پھنسا کے رکھ دیا ہے۔اور اب اس گرداب سے ملک کو نکالنے کے لیے غریب عوام کا پہلے سے کمزور اور بد حال کندھا استعمال کرکے اسے مزید بے حال کیا جا رہا ہے۔

سچ یہ ہے کہ غریب آدمی کے لیے باعزت طریقے سے زندگی گزارنا اور خاندان کی پرورش کرنا تقریبا محال ہوچکا ہے، لوگوں کی قوت خرید ختم ہونے کی وجہ سے تجارت ماند پڑ چکی ہے، بے انتہا مہنگائی کی وجہ سے متوسط طبقہ تیزی سے غربت کی لکیر کی جانب سے رواں ہے۔ ایک طرف ملازمین کو کڑوروں روپے کی مفت بجلی سے اور افسر شاہی کو نت نئے مراعات سے نوازا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے بجلی کے بلوں میں اضافہ اور ناجائز ٹیکسوں کے ذریعے عوام کو مزید مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار کیا جا رہا ہے۔ ان حالات سے تنگ آکر عوام الناس تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اور اعلان کرتے ہیں کہ مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں، ہم تمھاری عیاشیوں کی خاطر مزید سختیاں سہنے کا یارا نہیں رکھتے۔ اس لیے اپنے ظالمانہ فیصلوں پر نظر ثانی کرکے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی پالیسی اختیار کرو۔ بصورت دیگر پاکستانی عوام اپنی بقا کے لیے کچھ بھی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور یہ بھی اعلان کیا جار ہا ہے کہ احتجاج اور مظاہروں کا یہ سلسلہ زیادتیوں کے ازالہ اور عدل و انصاف کی فراہمی تک جاری و ساری رہے گا۔ ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین و قانون کے مطابق میں ملک میں جلد از جلد انتخابات منعقد کرائے جائیں۔ تاکہ عوام الناس کو اپنی مرضی کا حکمران منتخب کرنے کا موقع ملے اور ملک میں قوم کو جواب دہ حکومت کا قیام عمل میں آئے۔

Chitraltimes shutter down protest chitral city ji rally 1 Chitraltimes shutter down protest chitral city ji rally 3 Chitraltimes shutter down protest chitral city ji rally 4 Chitraltimes shutter down protest chitral city ji rally 5 Chitraltimes shutter down protest chitral city ji rally 6 Chitraltimes shutter down protest chitral city ji rally 7 1 Chitraltimes shutter down protest chitral city ji rally 7