The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال شہر میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری، یارخون ویلی میں چھ انچ تک برف پڑی،مئی کے مہینے میں برفباری، سردی کی لہردوبارہ دوڑگئی

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر اور مضافات میں گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش تو کہیں ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ بالائی چترال کے پہاڑوں اور بالائی مقامات پر برفباری ہوئی۔ مستوج کے بالائی علاقوں یارخون اور تورکہو مہڑپ میں ہلکی برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے۔یارخون سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چار سے چھ انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، اور بعض مقاما ت پر اتنی برفباری ہوئی کہ چھتوں سے برف ہٹا دی گئی، گزشتہ دو دنوں سے برفباری کے باعث مال مویشیوں کے خوراک کی قلت کا سامنا ہے، عینی شاہدین کے مطابق مئی کے مہینے میں برفباری غیر متوقع تھی تاہم کئی سالوں بعد گرمی کے موسم میں برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، بالائی علاقوں کے ساتھ چترال شہر میں بھی دسمبر کا سماں ہے۔ لوگوں نے سردیوں کے کپڑے دوبارہ زیب تن کئے ہوئے ہیں۔اور اکثر گھروں میں  محسور ہوگئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مئی کے مہینے میں برفباری موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا نتیجہ ہے۔جبکہ علاقے میں حال ہی میں خوبانی کے پھول کھلے ہیں جو برفباری کے نتیجے میں ضایع کا ہونے کا قوی امکان ہے۔

WhatsApp Image 2023 05 07 at 11.24.38 PM chitraltimes snowfall in upper chitral during May 1 chitraltimes snowfall in upper chitral during May 2

chitraltimes snowfall in upper chitral during May 3