چترال کے ایک اور قابل فخرفرزند سید آصف جلال الدین کا اعزاز، پشاور ہا ئی کورٹ میں بحثیت ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل چارچ سنبھال لیا
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان سید آصف جلال الدین نے گزشتہ دن پشاور ہا ئی کورٹ میں بحثیت ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل چارچ سنبھال لیا ، سید آصف جلال الدین چترال سے پہلے قانون دان ہیں جنھیں پشاورہا ئی کورٹ میں اس پوزیشن کے لیے چنا گیا ، انھوں نے 2006 میں پشاور یونیورسٹی سے قانون میں بیچلر کیا جس کے بعد کوئین میری یونیورسٹی لند ن سے International & Commercial Arbitration کی ڈگری حاصل کی ہے۔ سید آصف جلال الدین دروش کی معروف شخصیت ا نجینئر سید جلال الدین کے فرزند ارجمند اورسابق ریاست چترال کے گورنر دروش سید عبد الرزاق پاشا کے پوتے ہیں۔