The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں گولدور کے رہائشی جان بحق خاتون کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا

Chitral Times

لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں گولدور کے رہائشی جان بحق خاتون کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر چترال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے ایڈیشنل ایس پی چترال نور جمال اور تحصیدار امجد کے ہمراہ جمعرات کے دن گولدور چترال گئے اور نور اسلام کو ان کی بیٹی کی وفات پر 3 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ واضح رہے کہ 2 مارچ 2018 کو لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر لڑھکنے سے ایک حادثہ میں موصوف کی بیٹی جاں بحق ہوگئی تھی۔اسی طرح کا ایک اور واقعہ مستوج خاص کے گاؤں پرکوسپ میں بھی پیش آیا تھا۔ جہاں ایک خاتون جان بحق اور ایک ذخمی ہے۔