چیف ایکزیگٹیو افیسرز پی پی اے ایف اور ایس آر ایس پی کا دورش کا دورہ، منتخب نمایندگان کی طرف سے علاقے میں پی پی اے ایف پروگرام دوبارہ شروع کرنیکا مطالبہ
دروش ( چترال ٹایمز رپورٹ ) چٸیرمین تحصیل کونسل دروش شھزادہ خالد پرویز کی کوششوں سے تحصیل دروش کے منتخب نماٸندگان کا پی پی اے ایف کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر نادر گل بریج کیساتھ سیر دور فورٹ میں ایک کامیاب میٹنگ منعقد ہوٸی۔جس میں پی پی اے ایف کیطرف سے پی پی آر اور لاسپ پروگرام کے تحت دروش میں کٸے گٸے کاموں پر شکریہ ادا کیا گیا۔
اور مطالبہ کیا گیا کہ دروش کی پسماندگی، حالیہ کمر توڑ مہنگاٸی اور سیلاب سے تباہ کاریوں کو مد نظر رکھتے ہوٸے دروش میں پی پی اے ایف کے پروگرام کو دوبارہ شروع کیا جاٸے۔ جس پر پی پی اے ایف کے نماٸندوں نے علاقہ میں پوٹنشیل کو دیکھتے ہوٸے جلد پروگرام شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ اجلاس میں ویلج کونسل فورم دروش کی نماٸندگی چیرمین وقار احمد نے کی ۔
چٸیرمین تحصیل کونسل دروش شہزادہ خالد پرویز نے دروش کا خصوصی دورہ کرنے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور علاقہ کےمساٸل کے حل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ پروگرام میں پی پی اے ایف کے سی ای او۔ نادر گل بریج ، سی ای او ایس ار ایس پی شھزادہ مسعود الملک
کوارڈینیٹر ایس ار ایس پی نثار ، ڈی پی ایم طارق احمد، منیجر پتریپ انجنیر خادم اللہ نے شرکت کی۔
