اپر چترال کے لئے بھی بجلی کی وہی ٹیرف منظور کرائے جو لوئر چترال کے لیے پہلے ہی سے سبسڈی کے طور پر دیا گیا ہے۔ سلامت خان
چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) اپر چترال اور کوہ ایریا کی بجلی سے متعلق گورنرہاوس میں موجود اپر چترال کے پی ایم ایل این کے سینیر رہنما سلامت خان نے اپر اور لوئر چترال کے بجلی صارفین کی خدمت میں پیسکو کے حالیہ بجلی ریٹ کے شیڈول سے آگاہ کرتے ہویے کہا ہے کہ دو دن پہلے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر گورنر ہاوس پشاور میں جو میٹنگ ہوتی تھی اس میں پہلے پیسکو کی جانب سے سی 2 کے حساب بل چارجز کا شیڈول مہیا کیا گیا تھا جسے ہمارے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی جانب سے نہ مان کر دوبارہ اس میں ترمیم کر کے اس سے تھوڑا کم ریٹ دیا گیا پھر بھی یہ ریٹس چترالی عوام کے لئے ناقابل برداشت تھے پھر بھی اس چیز کو شہزادہ افتخار اور عبد لولی نے نہ مانتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا ،وفاقی وزیرخرم دستگیر اور پیسکو کے سیکریٹری کو اعتماد میں لے کر اپر چترال کے لئے بھی وہی بلز منظور کرائے جو لوئر چترال کے لیے پہلے ہی سے سبسڈی کے طور پر دیا گیا تھا ۔
اپر چترال کے بعض عوامی حلقوں کی طرف سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پیسکو کی جانب سے بلز اور ریٹ کا طریقہ ہمیں منظور نہیں کیونکہ اس میں ریٹ کے متعلق بڑھا چڑھا کر بعض منفی سوچ کے حامل افراد کی جانب سے غلط میسج دیا جاتا ہے۔ یاد رہے ابھی جو سمجھوتہ کیا گیا ہے یہ بہت مشکل کام تھا یہ دس سالوں سے پینڈنگ مسلہ تھا اس کو کوئی حل نہ کرنے کی وجہ سے چترال کے عوام انتہائی تکلیفات کا شکار تھے لیکن اب اللہ تعالٰی کی مہربانی اور شہزادہ افتخار اور ان کے ٹیم کی کوششوں سے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ حل ہو گیا ہے چترال کے عوام کو دوسری کاموں کے علاوہ اس وقت بجلی کی اشد ضرورت ہے جو کہ ہر طبقہ فکر کے لوگ استعمال کر رہے ہیں اس میں گھریلو ضروریات کے علاوہ تعلیمی مقاصد کاروباری مقصد اور صنعتی لہاظ سے لانگ ٹرم میں اس کی اہمیت زیادہ ہوگی جسے ملحوظ خاطر رکھ کر یہ اہم کام انجام تک پہنچایا گیا ہے جس کا کریڈیٹ شہزادہ افتخار الدین اور مسلم لیگ ن کی چترالی کابینہ ہے اس پوسٹ کے ساتھ جو ریٹ کا تعین ہے منسلک ہے تاکہ عوام کو پتہ چلیں۔
