The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پولیس لائنز مسجد پشاور میں دھماکہ،شہدا کی تعداد33ہوگئی، سے زیادہ150 زخمی

Chitral Times

پولیس لائنز مسجد پشاور میں دھماکہ،شہدا کی تعداد33ہوگئی، سے زیادہ150 زخمی

پولیس لائنز مسجد پشاور میں دھماکہ،شہدا کی تعداد33ہوگئی، سے زیادہ150 زخمی

پولیس لائنز مسجد پشاور میں دھماکہ،شہدا کی تعداد33ہوگئی، سے زیادہ150 زخمی

پشاور( چترال ٹایمز رپورٹ )پھولوں کا شہر پشاور ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر، پولیس لائنز پشاور میں دھماکے کے نتیجے میں آخری اطلاع آنے تک 33افراد شہید اور 150کے قریب زخمی ہوگئے، شہداء اور زخمیوں میں زیادہ ترپولیس اہلکاروں سمیت پیش امام بھی شامل ہے۔سی پی پی او پشاور محمد اعجاز کے مطابق دھماکہ نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران ہوا، دھماکے سے مسجدکی چھت کا ایک حصہ اور دیوار منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔ دھماکے کے وقت مسجد میں 400کے لگ بھگ افراد نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔سی سی پی او کے مطابق ابتدائی شواہد سے دھماکہ خود کش حملہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ پر ملبہ پڑا ہے جہاں سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد دھماکے کی حتمی نوعیت معلوم ہوگی، دھماکے کے بعد لیڈی ریڈنگ سمیت شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرد ی گئی۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل کے مطابق دھماکے میں شہد ہونیوالے 32افراد کی نعشیں اور 145زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں 15کی حالت نازک ہے۔ ریسکیو 1122کے مطابق چھت کے ملبے کئی افراد زندہ ہیں جنہیں وہاں پرہی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ بھاری مشینر ی اور جدید آلایات سے ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالا جارہا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان اور گورنر حاجی غلام علی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمی افراد کوبہتر طبی سہولیات فراہم کرے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ دھماکے کے بعد پشاور شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

chitraltimes peshawar shuhada namaz junaza police line 1 chitraltimes peshawar masjid blost

دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف

اسلام ا ٓباد(سی ایم لنکس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گرد نماز کے دوران پہلی صف میں موجود تھا، یہ کون لوگ ہیں ان کا دین سے کیا تعلق ہے؟اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے، دہشت گرد مسجد میں پہلی صف میں کھڑا تھا، یہ کون لوگ ہیں اور ان کا دین سے کیا تعلق ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے پولیس کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے، ہمارا ایک صوبہ کسی حد تک اس وقت حالت جنگ میں ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان بحال کیا جائے۔