The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال مستوج شندور روڈ پر کام کی بندش کے خلاف لاسپور میں احتجاجی مظآہرہ 

Chitral Times

لاسپور(نمایندہ چترال ٹایمز) لاسپورمیں چترال بونی مستوج شندورروڈپرتعمیراتی کام بند ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ جسکی صدارت چیئرمین ویلج کونسل بلیم لاسپور(ر)صوبیدارمحمدوزیرخان نے کی ۔ علاقے کے عمائدین ،سیاسی و سماجی شخصیات نے انتہائی افسوس اورتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عوامی مشکلات اورعلاقے کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے بونی مستوج شندورروڈ کوہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے بجائے روڈپرجاری کام بندکرکے عوام کے ساتھ ناانصافی کی ہے جوقابل مذمت ہے ۔انہوں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف ، وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان اورمتعلقہ حکام سے پرزوراپیل کی ہے کہ زمین مالکان کوزمینات کے معاوضے اداکرکے روڈپرکام فوری شروع کیاجائے ۔بصورت دیگرعوام سڑکوں پرنکلیں گے جس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ حکام پرہوگی۔