The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال کے دورآفتادہ علاقہ ریچ سے تعلق رکھنے والے گولڈ میڈلسٹ ریاض زرین کے اعزازمیں تقریب

Chitral Times

اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کھوت اپر چترال میں دورآفتادہ اور پسماندہ علاقہ تورکھو ریچ سے تعلق رکھنے والا اور گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کھوت کا SST ٹیچر ریاض زرین کے اعزاز میں مختصر مگر پروقار پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہیڈ ماسٹر غلام اکبر خان نے موصوف کے علمی خدمات پر روشنی ڈالی سئنیر SST ٹیچرغلام علی شاہ نے موصوف کو ہار پہنایا ۔ انھوں نے سکول کے بچوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی اپنے بہتر مستقبل کے لیے محنت کریں ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ آپ بھی گولڈ میڈل کا حقدار بن کر اپنے علاقے کے لئے فخر کا باعث بنیں گے ۔

یادرہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طالب علم ریاض ذرین نے ماسٹرز آف سائنسز ان ریموٹ سینسنگ اینڈ جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پریذیڈنٹ گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سے پہلے ریاض زرین جامعہ پشاور شعبہ جیوگرافی سے گریجویشن میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ اور حال ہی میں فیڈرل میں لیکچرر شپ کے لئے کوالیفائی کرلیاہے ریاض زرین تورکھو ریچ کی معروف سماجی شخصیت دولت ذرین کے فرزند ارجمند ہے۔

chitraltimes ghss boys khot program for zarin gold medalist 1

chitraltimes ghss boys khot program for zarin gold medalist 2 chitraltimes ghss boys khot program for zarin gold medalist 3 chitraltimes ghss boys khot program for zarin gold medalist 4