The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی چالیس سالہ تقریبات کے سلسلے میں خواتین بزنس ایکسپو کا انعقاد

Chitral Times

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) بزنس ایکسپو میں مختلف علاقوں کے ستائیس مختلف کاروباری خواتین نے بزنس اسٹالز لگائے جس میں مقامی سطح پر تیار کردہ مختلف مصنوعات کی نمائش کی گئی ۔ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ ، گورنمنٹ اف خیبرپختونخوا اور لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کا بھی بزنس ایکسپو کے انعقاد میں نمایاں کردار رہا ۔

مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بزنس ایکسپو اسٹالز کا دورہ کیا اور مختلف مصنوعات کی خریداری میں گہری دلچسپی کا بھی اظہار کیا ۔

چترال کی کمیونٹی نے اس طرح کے بزنس ایکسپو کے انعقاد پر اے کے آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔ کمیونٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ چھوٹے پیمانے پر کاروباری مواقعوں سے مقامی سطح پر ان کاروبار سے منسلک افراد کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ کاروباری مواقعوں میں بھی بہتری آئے گی ۔

chitraltimes women expo akrsp chitral4 chitraltimes women expo akrsp chitral lower