The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بروقت جاری ہے:۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا

Chitral Times

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے میڈیا و سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی تعطلی بارے میں چلنے والی افواہوں سے متعلق بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادا ئیگی بروقت کی جارہی ہے۔ تنخواہیں جمعہ سے بینکوں کو بجھوائی جاچکی ہیں۔ جو کہ آج اور کل تک ملازمین کے اکاونٹس میں متنقل ہوجائیگی اور تنخواہوں کی ادائیگی مکمل ہوجائیں گی۔ محکمہ خزانہ سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کے چھ لاکھ 30 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جارہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں میں تعطل کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ہر ماہ یکم تاریخ سے ادا کی جائینگی جس کا محکمہ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاہے۔