The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی کی گئی، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب

Chitral Times

Ms. Marriyum Aurangzeb, Federal Minister for Information and Broadcasting briefing the media persons about the Prime Minister's relief package on "Atta and Ghee" in Islamabad on June, 13, .2022.

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی کی گئی، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ڈس۔لیکسیا سے متاثرہ بچوں کو لکھنے پڑھنے کے قابل بنانے والے اساتذہ، تعلیمی اداروں، والدین اور سول سوسائٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی کی گئی ہے۔ہفتہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل (ڈس۔لیکسیا) کو اجاگر کرنے کا خصوصی مہینہ منایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ پڑھنے لکھنے کی مشکل کا شکار بچوں کے تخلیقی فن پارے ان کی بے مثال صلاحیتوں کا شاہکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈسلیکسیا معذوری نہیں ہوتی اور معمولی تربیت سے پڑھنے لکھنے اور حروف کو پہچاننے کی مشکل دور ہو جاتی ہے۔

وزیراطلاعات نے ڈسلیکسیا بچوں کو لکھنے پڑھنے کے قابل بنانے والے اساتذہ، تعلیمی اداروں، والدین اور سول سوسائٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی کی گئی ہے، اس قانون کا نام ڈِس۔لیکسیا خصوصی اقدامات ایکٹ 2022 ہے جسے پارلیمنٹ منظور کر چکی ہے، ڈِس۔لیکسیا کا سامنا کرنے والے بچوں کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیاجا رہا ہے، پروگرام کے تحت اساتذہ کو عالمی معیار کی تربیت دی جائے گی تاکہ پڑھائی لکھائی کی مشکل کو دور کرکے بچوں کی تعلیمی صلاحیتیں بڑھائی جا سکیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ قانون کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں ایسے بچوں کی مارپیٹ، ذہنی اذیت یا ہراساں کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے،قانون کے تحت تمام سکولوں میں ڈِس۔لیکسیا کے حوالے سے مہارت رکھنے والے اساتذہ اور عملہ رکھا جائے گا،ہر سکول میں ڈِس۔لیکسیا تھراپسٹ رکھے جائیں گے،تربیت یافتہ اساتذہ اور تعلیمی عملہ بھی مقرر ہوگا خصوصی اقدامات پر عمل درآمد کے لئے قانون کی منظوری کے 120 دن کے اندر متعلقہ رولز بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈِس۔لیکسیا سے متعلق معلومات اور تربیت پر مبنی خصوصی تحریری مواد بھی تعلیمی اداروں کو فراہم کیاجائے گا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ڈِس۔لیکسیا کے شکار لوگوں میں دنیا کی مشہور ترین شخصیات شامل ہیں، پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر خود بھی ڈِس۔لیکسیا کی مشکل کا سامنا کرچکی ہیں۔