The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

عوامی نیشنل پارٹی اپر چترال کے صدر فضل الرحمن اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

Chitral Times

چترال (نمائندہ  چترال ٹایمز ) عوامی نیشنل پارٹی اپر چترال کے صدر فضل الرحمن اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ ہفتے کے روز اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز بونی میں اپنے حامیوں کی جلوس نکالنے کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کے صدر شہزادہ سکندر الملک اور سابق ضلعی صدر الحاج رحمت غازی خان کی موجودگی میں عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس مشکل وقت میں اگر کوئی اس وطن عزیز کو گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو وہ عمران خان ہے اور وہ ملک وقوم اور اپنے علاقے کی بہترین مفاد میں پی ٹی آئی کو جوائن کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں چترال میں ریکارڈ مقدارمیں ترقیاتی کام سرانجام پائے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں فضل الرحمن المعروف بونیوچیرمین کے تحریک انصاف میں شمولیت کواہم سیاسی واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔

anp leader fazlur rehman joined pti