ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز چترال لویر اینڈ اپر کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، معمولی مقدمات میں سزا پانے والے قیدیوں کورہا کردئیے گئے
چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید کے خصوصی ہدایات پر ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لویر چترال تنویر اقبال نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی مقدمات میں سزا پانے والے قیدیوں کی رہائی کے حکم دے دئیے جنہیں بعدازاں رہا کردئیے گئے تاکہ آنے والی عیدالفطر کی پرمسرت موقع پر اپنے عزیز واقارب کے درمیاں موجودہوسکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دریں اثنا چیف جسٹس پشاور ہایی کورٹ کے عید سے پہلے معمولی نوعیت کے جرایم میں ملوث قیدیوں کی رہایی کے احکامات کی روشنی میں علی گوہر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال نے تنویرعثمان سینرسول جج اپر چترال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل لویر چترال کا دورہ کیا۔ جہاں ڈسٹرکٹ اپر چترال سے تعلق رکھنے والے معمولی نوعیت کے جرایم میں ملوث کویی قیدی موجود نہیں تھے۔