The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

حلال فوڈ اتھارٹی نے ایون میں گائے کا گوشت تلف کردیا

Chitral Times

حلال فوڈ اتھارٹی نے ایون میں گائے کا گوشت تلف کردیا

حلال فوڈ اتھارٹی نے ایون میں گائے کا گوشت تلف کردیا

حلال فوڈ اتھارٹی نے ایون میں گائے کا گوشت تلف کردیا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) حلال فوڈ اتھارٹی چترال نے چیکنگ کے دران شک کی بنیاد پر ایون تھوڑیاندہ میں قصاب سےگائےکاگوشت قبضے میں لیا ۔ اور بعد آزان ایون پل سے دریا برد کر دیا گیا ۔ حلال فوڈ کے ڈاکٹر ذبیر اور ایف ایس او عدنان کےمطابق گوشت خون سے لت پت ہے ۔ جو کہ اس کے حلال ہونے کو مشکوک بناتی ہے۔ اس لئے یہ کھانے اور بیچنے کے قابل نہیں ہے ۔ لیکن گائے کے مالک اور قصاب کا کہنا تھا ۔ کہ گائے کو بجلی کی کرنٹ لگی تھی ۔ جس کے بعد اسے ذبح کر دیا گیا ہے۔ اس لئےگائے کا گوشت سو فیصد حلال ہے ۔لیکن حلال فوڈ کے ڈاکٹر کا کہنا تھا ۔ کہ چونکہ گائے کے گوشت پر خون جم گیا ہے ۔ لہذا سائنسی بنیادوں پر اس گوشت کو حلال قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ بعد آزان ایس ایچ او ایون گل محمد کی موجودگی میں ایون پل پر گوشت دریا برد کر دیا گیا ۔ اور متعلقہ افراد کو خبردار کیا گیا ۔ کہ آیندہ اس قسم کے جانور کے ذبح کرنے کی صورت میں ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی ۔

chitraltimes halal food authority seased meet ayun1 chitraltimes halal food authority seased meet ayun

chitraltimes halal food authority seased meet ayun4