The Voice of Chitral since 2004
Monday, 9 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے امن و امان کوبرقراررکھنے کے لیے ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دیا ہے

Chitral Times

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے امن و امان کوبرقراررکھنے کے لیے ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دیا ہے

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے امن و امان کوبرقراررکھنے کے لیے ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دیا ہے

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے امن و امان کوبرقراررکھنے کے لیے ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دیا ہے۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)محمد انوارالحق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے لوکل گورنمنٹ الیکشن ۲۰۲۲ کے تناظر میں اور امن و امان  کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق چترال لوئر ضلع میں تمام تر اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں،، ڈبل سواری، گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال،کھلے تیل کی خرید و فروخت، کیمیکل اشاء کی خرید و فروخت،لاوڈ سپیکر کے استعمال، اور حساس پولنگ سٹیشنز سے پانچ سو میٹر کے فاصلے پر سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں ہر قسم کے ہتھیار کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہتھیار ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق چترال لوئر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثنا ڈی سی لوئر چترال محمد انور الحق نے کہا ہے کہ پولنگ عملہ غیر جانب دار رہ کر صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع لوئر چترال میں مختلف حساس پولنگ اسٹیشنز کے دورے کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انورالحق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میڈم سونیہ شمروز خان اور الیکشن کمشنر فلک ناز کے ہمراہ حساس پولینگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی سمیت انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر پولنگ سٹاف اور سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایات جاری کی اور کہا کہ پولنگ عملہ غیر جانب دار رہ کر صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔
chitraltimes dc lower chitral 144 imposed