The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین بلاول بھٹو 20 مارچ کو چترال کا دورہ کریں گے

Chitral Times

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین بلاول بھٹو 20 مارچ کو چترال کا دورہ کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین بلاول بھٹو 20 مارچ کو چترال کا دورہ کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین بلاول بھٹو 20 مارچ کو چترال کا دورہ کریں گے ۔

چترال ( محکم الدین ) پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو زرداری 20 مارچ 2022 بروز اتوار چترال ا یک روزہ دورہ کریں گے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی چترال لوئر کے صدر انجئیر فضل ربی جان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ کہ پارٹی چیرمین بلاول بھٹو 20 مارچ بروز اتوار دن ڈیڑھ بجے چترال پہنچیں گے ۔ اور دو گھنٹے چترال میں قیام کے بعد واپس روانہ ہون گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بلاول چترال میں ہائی سکول پریڈ گراونڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔ اور پپلز پارٹی کے امیداروں اور مقامی رہنماوں و کارکنوں سے ملاقات کریں گے ۔ فضل ربی جان نے کہا ۔ کہ پارٹی کی طرف سے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے سلسلے میں انتظامات جاری ہیں ۔ اور 20 مارچ کو موسم خراب نہ ہونے کی صورت میں بلاول بھٹو چترال کا ضرور دورہ کریں گے ۔