The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ریسکیو میں سکیل 1سے پندرہ تک کی بھرتی میں ضلعی کوٹہ ختم کرنا چترال کے ساتھ زیادتی ہے۔ سہروردی

Chitral Times

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز )اپرچترال کے سیاسی وسماجی رہنماوں نے اس بات پرتشویش کااظہارکیاہے کہ بونی کے لئے منظورہونے والے ریسکیو1122میں سکیل 1سے پندرہ تک ملازمین کی بھرتی میں ضلعی کوٹہ ختم کرکے ان پوسٹوں کوزونل کوٹے میں رکھاگیاہے اس زونل کوٹے کے تحت یہ اپرچترال کاچھٹامحکمہ ہوگا۔جس کے کلاس فورملازمین بھی ڈاون ڈسٹرکٹ سے بھیجے جائیں گے۔

ایک اخباری بیان میں تحصیل چیئرمین مستوج کے امیدوارسہروردی خان یفتالی نے تمام سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ سیاسی وابستگی سے بالاترہوکراس ظلم کے خلاف آوازاُٹھائیں اوراس کوباقاعدہ مہم بناکرآگے بڑھائیں تاکہ اپرچترال کے بے روزگارجوانوں کاحق ضائع نہ ہو۔ اس سے پہلے پانچ محکموں میں باہرسے کلاس فورملازمین بھرتی کئے جاچکے ہیں جو چترال کے عوام کے ساتھ انتہایی زیادتی ہے ۔