The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مسلم لیگ نوازویلج کونسل سہت موڑکھو کا اہم اجلاس اور ویلج کونسل سطرح پر تنظیم سازی

Chitral Times

مسلم لیگ نوازویلج کونسل سہت موڑکھو کا اہم اجلاس اور ویلج کونسل سطرح پر تنظیم سازی

مسلم لیگ نوازویلج کونسل سہت موڑکھو کا اہم اجلاس اور ویلج کونسل سطرح پر تنظیم سازی

مسلم لیگ نوازویلج کونسل سہت موڑکھو کا اہم اجلاس اور ویلج کونسل سطرح پر تنظیم سازی۔

موڑکھو(نمائندہ چترال ٹایمز)مسلم لیگ ن ویلج کونسل سہت موڑکھو کا ایک اہم اجلاس دولودورسہت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ویلج کونسل سہت کے مختلف دھات کی نمایندہ گی کر تے ہوۓ مسلم لیگ ن کے اراکین ورکرز خراب موسمی حالات کے باوجود کثیر تعداد میں اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کی صدارت ریٹاٸرڈ صوبیدار افضل علی شان نے کی۔اجلاس کا باقاعدہ اغاز قاری حمیدالرخمن کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد پارٹی اراکین نے مسلم لیگ کو مظبوط اور مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوۓ ویلج کونسل سطح پرایک عبوری کابینہ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوۓ ایک عبوری کابینہ تشکیل دے دی گٸ اور ساتھ ہی یوتھ اور خواتین ونگ بنانے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گٸی جو عنقریب اپنا سیٹ اپ قاٸم کرے گی۔ اسی طرح ویلج کونسل سہت کے لیےعبوری کابینہ تشکیل دی گٸی۔جن میں معروف سماجی شخصیت مبارک حسین شاہ صدر ۔حمیدالرخمن ناٸب صدر ظفرالدیں سنیر ناٸیب صدر ظہیر الدین جنرل سکرٹری حفیظ علی شاہ جاٸنٹ سکرٹری نصیر اللہ سکرٹری فینانس اصلاح الدیں سکر ٹری نشرو اشاعت مہتاب أحمد سکرٹری سوشل میڈیا مقرر ہوۓ۔اسطرح یوتھ ونگ کے لیے شاہ حسین جنید احمد مہتاب احمد پر مشتمل یوتھ کمیٹی تشکیل دی گی۔اور خواتین ونگ کے لیے دختر شیر نادر کو نامزد کرتے ہوۓ خواتین کمیٹی تشکیل دی گی اس اہم اجلاس میں دیگر پارٹیوں سے بھی کٸی افراد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی جنہیں خوش امدید کہا گیا۔ اسطرح یہ اجلاس مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے دعاٸیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

chitraltimes pmln mulkhow saht upper chitral