The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جماعت اسلامی لوئر چترال 29 جنوری کو جملہ ویلج کونسلوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریگی

Chitral Times

جماعت اسلامی لوئر چترال 29 جنوری کو جملہ ویلج کونسلوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریگی

جماعت اسلامی لوئر چترال 29 جنوری کو جملہ ویلج کونسلوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریگی

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) جماعت اسلامی ضلع لوئر چترال کا اہم اجلاس زیر صدارت امیر ضلع اخونزادہ رحمت اللہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور ویلج کونسل سطح کے امیدواروں کے ناموں پر غور و خوض کے بعد فیصلہ ہوا کہ 29 جنوری کو جملہ ویلج کونسلوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ علاؤہ ازیں تحصیل سطح پر سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے ہونے والی کوششوں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جے یو آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے گفتگو جاری ہے، عنقریب فائنل نشست منعقد ہوگی جس میں سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے کیا جائے گا، بعد ازاں جماعت کی طرف سے تحصیل نظامت کے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان ہوگا۔