The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان پیپلز پارٹی شائستگی جمہوری اور تعمیری سوچ پے یقین رکھتی ہے۔انجنئیر فضل ربی جان

Chitral Times

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کے صدر انجنیئر فضل ربی جان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں پی ایس ایف۔۔پی وائی او کے علاوہ پارٹی کے تمام وینگز کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ چکدرہ میں صوبائی صدر نجم الدین خان کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی مثبت پیش رفت کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا میں اس سلسلے میں مزید بیان بازی سے گریز کریں کیونکہ بلدیاتی الیکشن کے لئے پارٹی ٹکٹ ورکروں سے مشاورت کے بعد اہل امیدواروں کو ہی دیا جائے گا۔ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کارکنوں کو تاکید کی ہے کہ سوشل میڈیا میں کسی سیاسی شخصیت یا کسی بھی پارٹی کے قائد کے خلاف کوئی غیر شائستہ الفاظ استعمال ہر گز نہ کریں۔ پاکستان پیپلز پارٹی شائستگی اور تعمیری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔